احمدپورشرقیہ،17اگست(اے پی پی):ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر و امن و امان کے حوالے سے بہاولپور پولیس کا ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا، ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت نے مارچ کی قیادت کی ۔
مارچ میں ڈی ایس پی سٹی و صدر سرکل، سٹی و صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے حصہ لیا،فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس کیجانب سے شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں یونیورسٹی چوک،ڈی سی چوک، کالی پلی سے قائد چیک پوسٹ، پل ششماہی، لائبریری چوک سے سرکلر روڈ، ختم نبوت چوک،دبئی چوک سے پرانی چونگی، ایس پی ایس چیک پوسٹ، ماڈل ٹاؤن اے، لاری اڈا، بندرہ پلی، میکڈونلڈ چوک، واپس لاری اڈا سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوا۔سٹی کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں بھی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔