اسلام آباد ؛ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے اسلام آباد بار کونسل کمپلیکس کے توسیعی بلاکس کا افتتاح کر دیا

10

اسلام آباد،03 اگست(اے پی پی ):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار کونسل کمپلیکس کے توسیعی بلاکس کا افتتاح کر دیا۔

 وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مدت کے خوشگوار اختتام پر بار کونسل کمپلیکس کے افتتاح پر خوشی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئین سب سے بالا تر ہے اور آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج حضرات پر لازم ہے، آنے والی نسلوں کیلئے اچھا نظام بنائیں اور کہا کہ اس ادارے کی عزت کو بحال کرنے کے لیے اچھا فنکشنل طرز عمل اپنانا چائیے،17 ججوں کے پاس ایک جیسا اختیار ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبائی حکومتوں میں مقابلہ سخت ہو گیا ہے، وکلاءملک کی ترقی کے لئے ایک بنیادی جزو ہیں اگر وکلاءحقوق کے لیے لڑتے ہیں تو ان کے حقوق کو بھی سنا جائے۔

 تقریب میں اسلام آباد بار کونسل کے حکام کے علاوہ جڑواں شہروں کی وکلاء برادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔