اورکزئی؛3 روزہ یوم آزادی فیسٹیول میں قومی پیراگلائیڈنگ مقابلے، افغان خواتین پائلٹس کی بھی شرکت

19

اورکزئی،13اگست(اے پی پی):پاک آرمی اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے 3 روزہ یوم آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں قومی پیراگلائیڈنگ مقابلے جاری ہیں، مقابلوں میں افغان خواتین سمیت پاکستان کے نیشنل پائلٹس حصہ لے رہے ہیں۔

 پیراگلائیڈنگ گالہ اورکزئی کے سیاحتی مقام سمانہ میں 7 ہزار فٹ بلندی پر  پاک آرمی کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔ پاکستان تاریخ میں پہلی بار اورکزئی سمانہ کے مقام پر جشن آزادی کے رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔