اوکاڑہ، 04 اگست (اے پی پی):کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے افراد میں سے ایک خاتون کی نعش کو تلاش کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔ملنے والی خاتون کی شناخت تسلیم بی بی زوجہ وارث (45 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے۔