اوکاڑہ؛سوجیکے بیڑا حادثہ،لاپتہ افراد کےلیے سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری

18

اوکاڑہ،06اگست (اے پی پی): دریائے ستلج میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی6 لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن چوتھے روزبھی جاری ہے۔علی الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ، تین اضلاع اوکاڑہ ، پاکپتن اور بہاولنگر کی ریسکیو ٹیمیں، پاکستان آرمی کی ٹیمیں اور الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔