اوکاڑہ،14اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے ناصری چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ مل کر یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹا، بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی اوکاڑہ منصور امان نے کہا کہ دیگر اقلیتوں کی طرح مسیحی برادری بھی پاکستان کی ترقی قیام امن اور خوشحالی کے لیے ہراول دستے میں ہمیشہ کی طرح شامل رہی ہے۔