اٹک؛ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس کی فلیگ مارچ ریلی

11

اٹک،17 اگست(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فلیگ مارچ ریلی کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کی قیادت خود ڈی پی او اٹک نے کی۔ فلیگ مارچ ریلی پولیس لائن اٹک سے نکل کر کچہری چوک سے اندرون شہر سے ہو کر مرکزی راستوں سے ہوتے ہوئے سیشن چوک پہنچی جہاں سے تین میلہ چوک سے ہوتے ہوئے واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوئی۔

پولیس فلیگ مارچ کا مقصد سماج دشمن عناصر کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ قانون کی بالادستی کسی صورت چیلنج نہیں کی جا سکتی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کا اولین فرض ہے۔