اٹک،04اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راٶعاطف رضانے کہاہے کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ عوام الناس کی موثر شرکت وآگاہی سے ممکن ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال ڈاکٹر جواد الہی اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں۔اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راٶعاطف رضانے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کوڈینگی مچھرسےبچاٶکےلیےحفاظتی اقدامات کےبارےمیں ہرممکن حد تک آگاہی فراہم کریں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ عوام ان اقدامات پربھرپورعمل کریں۔