ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ کی زیر صدارت  یوم استحصال کشمیرکی تقاریب کےحوالےسے  اجلاس

9

اٹک،03 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ وقاراکبرچیمہ کی زیر صدارت  یوم استحصال کشمیرکی تقاریب کےحوالےسے  اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ افسران نےشرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مسلسل محاصرے، ظلم و تشدداور خوف و ہراس کے 4 سال گزرنے پر حکومت اور عوام کی جانب سے 5 اگست بروز ہفتہ کو یوم استحصال کشمیر ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع اٹک میں بھی بھر پور جوش و جذ بے اور عزم سے منایا جائے گا۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹرسمیت تمام تحصیلوں میں احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے بھر پور مطالبہ کیا جائے گا کہ قابض بھارتی افواج کے مسلسل مظالم اور ظلم و تشدد سے مظلوم کشمیریوں کو نجات دلائی جائے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دلایا جائے تا کہ وہ اپنی منشاکےمطابق زندگی بسر کر سکیں۔05اگست بروزہفتہ کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پرضلع کونسل ہال اٹک میں صبح گیارہ بجے مرکزی تقریب منعقدہوگی اس کےعلاوہ ضلع بھر میں مختلف سرگرمیوں کااہتمام بھی کیاجائےگا ان تقاریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے دنیا کوموثراورواضح پیغام دیں گے کہ بھارت کے ریاستی استحصال سے مظلوم کشمیریوں کو نجات دلا کر انہیں جینے کا حق دیا جائے۔تمام سرکاری،نیم سرکاری اورنجی ادارےیوم استحصال کشمیرکی تقاریب میں بھرپورکرداراداکریں گے۔