بدین؛صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی، تمام قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

25

 بدین، 20اگست (اے پی پی ): سکھر کے سئنیر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف قاضیہ واہ پل سے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سول سوسائٹی ، آبادگار تنظیم ، تحریک انصاف ، سوشل ورکر اتحاد ، موٹرسائیکل اسوسئیشن ، قوم پرست پارٹیوں سمیت شہریوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میں موجود صحافیوں سمیت شہر کی بیشتر  تنظیموں نے شرکت کی ریلی میں موجود ہر شخص نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بینرز اور  کالی پٹیاں باندی ہوئی تھیں، شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پرزور نعری بازی کی گئی۔

 اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید جان محمد مہر ایک بہادر صحافی تھا جس نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی شہید کا قتل آزاد صحافت کا قتل ہے، شہید جان محمد مہر کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

 مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی جانب سے بھی شہید کے قتل کی پرزور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے ورنہ  دوسری  صورت احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا جب تک شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاتا تب تک سندھ سمیت بدین کے صحافی اور دیگر سیاسی سماجی تنظیمیں بھی سراپہ احتجاج رہیں گئیں۔