بھکر؛ جشن آزادی پر تاریخی آزادی ریلی

11

بھکر،14 اگست(اے پی پی ):جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر ضلع بھکر میں  تاریخی آزادی ریلی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید کی قیادت میں ڈی سی ہاؤس سے جھنگ موڑ تک نکالی گئی جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن ہمیشہ قائم رہنے کیلئے وجود میں آیا ہے آپ سب لوگوں کا جذبہ وجنون دیدنی ہے آپکی ہمت و جرات اور وطن سے والہانہ محبت کو سلام پاکستان سلامت رہے تا قیامت رہے ۔