ملتان،10 اگست(اے پی پی ): ممتاز ماہر تعلیم و سماجی دانشور پروفیسر عنایت علی قریشی اور سماجی رہنما شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے ہیروز پورے ملک کے لیے نہ صرف باعث فخر ہیں ۔
ان خیالات کا انہوں نے نے سول سوسائٹی فورم اور شعور ترقیاتی تنظیم کے زیراہتمام وطن عزیز پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی ہفت روزہ تقریبات کے سلسلے میں مقامی تعلیمی ادارے گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول کی سٹوڈنٹ گیلری میں تحریک پاکستان کے ہیروز اور جدوجہد آزادی کی نادر تصاویر کی نمائش کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے ہیروز پوری قوم کے سروں کے تاج ہیں اور انہی ہیروز کی عظیم جدوجہد سے آج ہم ایک آزاد اور خودمختار اسلامی مملکت میں زندگی بسر کررہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ نسل نو کو تحریک پاکستان کے اکابرین سے شناسائی کرانا اور انکی خدمات سے آگاہی دلانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔
تقریب میں سماجی رہنما وقاص قریشی ،چوہدری منصور احمد، محمد اسید وقاص قریشی اور اساتذہ شریک تھے۔اس موقع پر شرکاء، مہمانوں اور طلبہ نے نمائش دیکھی اور اس نمائش کو تحریک پاکستان کی جدوجہد سے آگاہی اور قومی ہیروز کے کارناموں اور انکی پہچان نسل نو تک پہنچانے کا بہترین بزریعہ قرار دیا۔