مظفرگڑھ،15 اگست(اے پی پی):جشن آزادی کے سلسلے میں فیصل سٹیڈیم میں کبڈی میچ مظفرگڑھ اور ساہیوال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ کبڈی میچ مظفرگڑھ کی ٹیم نے 29 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس سے جیت لیا۔
ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کبڈی کا کامیاب میچ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس کلیم کو مبارکباد دی اور 6 ستمبر کو آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا۔مظفرگڑھ کھلاڑیوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو روائتی پگ باندھی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیئے۔ سٹیڈیم میں تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔میچ دیکھنے کے لیے اے سی مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر، اے سی جنرل تیمور عثمان بھی سٹیڈیم میں موجود تھے ۔