جلالپورپیروال،14 اگست(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح جلالپورپیروالا میں بھی جشن آزدی انتہائی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،میونسپل کمیٹی میں ہونے والی پر وقار تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پولیس جلالپورپیروالا سرکل مہر بشیر احمد ہراج بطور مہمان خصوصی شریک ہوئےاور پرچم کشائی کی، پولیس ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آرنر پیش کیا اور سلامی دی ۔اس موقع پر پاکستان کی ترقی و سلامتی کےلیے دعا بھی مانگی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا مرزا راحیل بیگ ،ڈی ایس پی مہر بشیر احمد ہراج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک و ملت کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اسکی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تقریب میں شریک معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔