جلالپور پیروالہ؛یوم استحصال کشمیر، موٹر وے پولیس کیجانب سے یکجہتی واک

30

جلالپور پیروالہ،06اگست(اے پی پی): ایم فائیو موٹروے پولیس بیٹ 24 کی جانب سے موٹروے پولیس کے افسران بالا کی ہدایت پر یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واک کی گئی۔ واک میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس عاکف باجوہ سمیت دیگر افسران و اہلکاروں سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس عاکف باجوہ نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھانا بند کرے اور عالمی برادری بھی اب اس بات کا نوٹس لے کہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے جو کہ پوری دنیا کے سامنے ہے لیکن اس پر کوئی آواز بلند نہیں کر رہا ہے۔