جوہر آباد؛ معاملات سے دلبرداشتہ شخص کی مسجد کے مینار پرچڑھ کر احتجاجاًخود کشی کی کوشش ریسکیو ٹیم نے ناکام بنادی

17

جوہر آباد ،08 اگست (اے پی پی): خوشاب کے محلہ سخی سید معروف میں مبینہ طور پر پلاٹ کے قبضے اور دھوکہ دیہی سے دلبرداشتہ شخص نے مسجد کے مینار پر چڑھ کر احتجاجاً خود کشی کی کوشش جسے ریسکیو ٹیم نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کے محلہ سخی سید معروف میں مبینہ طور پر پلاٹ کے قبضے اور دھوکہ دیہی پر احتجاجاً 35سال محمد عمران نامی شخص دربار سخی سید معروف کی مسجد کے 100 فٹ اونچے مینار پر چڑھ گیا اور خود کشی کی کوشش کی جس کی اہل علاقہ نے پولیس تھانہ خوشاب اور ریسکیو کو فوری اطلاع دی جس پر پولیس اور ریسکیو کے جوان موقع پر پہنچ گے۔

 ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد شہری کو پکڑ لیا اور مینار سے بحفاظت نیچے اتار لیا، ڈی ایس پی صدر ذولفقار حسن اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو حافظ عبدالرشید نے آپریشن کی نگرانی کی۔

 ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں کسی کے ساتھ بھی ظلم و زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی، پولیس ترجمان کے مطابق خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص عمران کو طبی معائنہ کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب داخل کرا دیا گیا۔