جیکب آباد، 14 اگست (اے پی پی):جیکب آبادانتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں تحصیل ٹھل سے جشن آزادی ریلی نکالی گئی ہے۔پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید ارباب علی شاہ،تحصیلدار دیدار علی کنرانی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کی جانب سے پرچم کشائی کرنے کے بعد ریلی نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتے ہوئے پریس کلب تک پہنچ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید ارباب علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی 76وین سالگرہ کا دن ہے جس کی خوشی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے پرچم کشائی اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔