جیکب آباد : پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی، بارودی مواد بر آمد،ایک ملزم گرفتار

29

 

جیکب آباد، 03 اگست (اے پی پی):جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود چنڈ شاخ کے قریب پولیس اور حساس اداروں نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے آتشگیر مواد سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے کیے گئے گرفتار ملزم سے دھماکہ خیز بارودی مواد،  ہینڈ گرنیڈ کے 20 گولے برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزم کی شناخت خاوند بخش ولد شعبان بوہڑ سکنہ حق باہو محلہ اوستہ محمد بلوچستان سے ہوئی ہے،ملزم کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے، گرفتار ملزم نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔