جوہرآباد ،14 اگست( اے پی پی ): ضلع خوشاب میں پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منایاجارہا ہے ۔اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر نے قومی پرچم لہرایا، پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔
پرچم کشائی کی تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ،سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین تاجر نمائیندوں، وکلا صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔
یوم آزادی کے سلسلے میں کشمیر پارک میں مختلف پروگرام ہوئے، گزشتہ شب لوک گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے اور بعداذاں اتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی ھوا۔