موسیٰ خیل؛جشن آذادی کی تقریب، ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی

12

 موسیٰ خیل،14اگست(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کیجانب سے جشن آذادی کی تقریب ڈی سی کمپلیکس کے سبزہ زار میں  منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ،ایس پی سردارھاشم ، اے ڈی سی ریونیو مہتاب شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عباد اللہ شاہ سمیت سرکاری آفیسران و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں  ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قومی ترانہ ،ملی نغمے، تقاریر اور مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے ۔

تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباء و اجداد کی قربانیوں سے آزاد ہوا ہے،  آزاد قومیں آزادی کا یہ دن بڑے جوش و جزبے سے مناتے ہیں۔

 تقریب کے آخر میں  ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے ۔