جوہرآباد،18 اگست(اے پی پی):خوشاب پولیس کی جانب سے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکےلیےخوشاب جوہرآبادمیں موجود گرجا گھروں اور کرسچن کمیونٹی کے رہائشی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم نے کی۔
فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ایچ اوز تھانہ خوشاب،جوہراباد صدر اور سٹی اپنی نفری کے ہمراہ شامل ہوئے۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ کو برقرار رکھنا تھا۔
ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم کے احکامات کی روشنی میں پولیس کے جوان کرسچن کمیونٹی کی چھوٹی بڑی آبادیوں اور علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔