اوکاڑہ،20 اگست (اے پی پی): دریائے ستلج میں فلڈ ریلیف آپریشن کے انتظامات پرکمشنر ساہیوال ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیس نے
ظفر اقبال اور تمام ریسکیورز کو خصوصی شاباش دی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن نے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ کے ہمراہ اٹاری اور ہیڈ سیلمانکی کے مقام پر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئےریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے فلڈ ریلیف آپریشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اورتمام ریسکیورز کو خصوصی شاباش دی۔
کمشنر ساہیوال نے لوگوں سے ایپل کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ کی وجہ سے بہت ذیادہ نقصانات کا اندیشہ ہے اس لئے ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔میڈیا کوآرڈینیٹرریسکیو 1122 کے مطابق دریائے ستلج پرریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال زیر قیادت کیا جا رہا ہے جبکہ 11 مقامات پر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 36 بوٹس اور 150 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں اور 1599 سے زائد افراد کو مختلف مقامات سے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔772 سے زائد افراد جن میں نوزائیدہ بچے، معذور افراد، خواتین اور بوڑھوں کو اٹاری کے مقام سے ریسکیو کیا گیا۔