زیارت،14 اگست (اے پی پی ): یوم آزادی پر قائداعظم ریڈیزڈنیسی ہاوس زیارت میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی نے جھنڈا لہرا کر پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا کہ اگر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو اس ملک سے ہمیں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا ،کرپشن کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ایک قوم بن کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔
کمشنر نے کہا کہ آج کچھ ملک دشمن خاص کر بلوچستان میں سی پیک اور گوادر پورٹ جیسے اہم منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ہیں،آج بلوچستان کے چپے چپے پر امن قائم ہے جس کا تمام تر سہرا سیکورٹی فورسز کے شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہے ۔
پرچم کشائی کی پر وقار تقریب میں ایف سی لورالائی کے بریگیڈیئر رزاق ،ڈپٹی کمشنر زیارت اور اسسٹنٹ کمشنر زیارت سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔