سٹی پولیس آ فیسر کا شمار قابل اور محنتی پولیس افسران میں ہوتا ہے،کیپٹن  ( ر) میں سہیل چودھری

38

ملتان 22 آگست (اے پی پی ):ریجنل پولیس آ فس ملتان میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران اور کمشنر ملتان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جہاں پولیس افسران کو رینک لگائے گئے ۔ اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔  اس موقع پر سٹی پولیس آ فیسر منصور الحق رانا کے والدین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔  انہوں نے بھی پروموٹ ہونے والے پولیس افسران  کو رینک لگائے ۔ اس موقع پر ایڈشنل آ ئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن کا کہنا تھا کہ  پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں سٹی پولیس آ فیسر کا شمار منفرد شخصیت کے حامل پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔ جنہوں نے دن رات محنت کی اور اس مقام پر پہنچے۔ انہوں نے کمشنر ملتان کو بھی گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مبارکباد دی ۔ کیپٹن  (ر) محمد سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس آ فیسر کا شمار قابل اور محنتی پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔ پروموٹ ہونے والے افسران نے اپنی ترقی کو والدین کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بھی  گریڈ 20 ملنے پر  کمشنر ملتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

حکومت نے  ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن کو گریڈ 21 ، کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر محمد عامر خٹک کو گریڈ 20 اور سٹی پولیس آ فیسر ملتان کو گریڈ 20 میں ترقی یاب  کیا تھا۔ جس کی تقریب ریجنل پولیس آ فس ملتان میں منعقد کی گئی ۔