سکھر؛کینال متاثرین کے ساڑھے 7 ہزار خاندانوں میں مکانوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

9

سکھر،10اگست(اے پی پی):سکھر بیراج سے نکلنے والی مختلف نہروں اور کینالز کے متاثرین کے ساڑھے 7 ہزار خاندانوں میں مکانوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ سید زیرک شاہ اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کینال متاثرین میں زمین کے الاٹمینٹ لیٹرز تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے روٹی کپڑا اور مکان، ہم نے شہید ذالفقار علی بھٹو کے اس خواب کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

تقریب سے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔