سکھر،10اگست (اے پی پی): آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے کہا ہے کہ سیپکو ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہےاور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، تمام سیپکو ملازمین ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی جانب سے منعقدہ نمائندہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔اجلاس سے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر آنے کا مقصد اپنے سیپکو ملازمین سے ملاقات اور ان کے مسائل سے آگاہی لینا تھا۔
قبل ازیں سکھر پہنچنے پرصدر عبد الطیف نظامانی کا اقبال احمد خان صوبائی سیکریٹری ، نثار اے شیخ ریجنل چئیرمین سیپکو اور شجاعت گھمرو ریجنل سیکریٹری سیپکو ودیگر سیپکو ملازمیں نے پرتپاک استقبال کیا ۔