سکھر: سندھ ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کردیا

14

سکھر۔30اگست(اے پی پی):سندھ ہائی کورٹ سکھر نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 26 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں سکھر ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اقبال احمد کلہوڑو اور جسٹس ارباب علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،سماعت پر سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 26 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ملازمین کو مستقل کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔