سکھر: ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے یوم شہداءپولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا

15

سکھر۔04اگست(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے یوم شہداءپولیس کے حوالے سے آئی بی اے آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، یوم شہدا پولیس تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ، پولیس پارٹی، وکلاءبرادری، سول سوسائٹی سمیت شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا یوم شہدا تقریب سے خطاب ہم فراموش نہیں کرسکتے قربانیوں کو جنہوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس کے نوجوانوں نے دشمن عناصر سے لڑ کر جام شہادت نوش کیا، آج کا دن اس بہادر پولیس کے جوانوں کا دن ہے جنہوں اپنی شہادت سے پولیس کی عزت و وقار میں مزید اضافہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے شہدا کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، پولیس ہر دور میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی آئی ہے۔