شہداء پولیس کی لازوال قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:محسن نقوی

26

لاہور،4 اگست(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم شہدا ئے پولیس کے موقع پرآج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں یادگار شہدا ء پولیس پر حاضری دی اور یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور پولیس کے شہداء کے لئے دعا کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہید ہونے والے پولیس افسروں او رجوانوں کی عظیم  قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے پولیس غازیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی اورمہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔محسن نقوی نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران اورجوانوں کی جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں۔پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ شہداء پولیس کی لازوال قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پنجاب حکومت شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ صوبائی وزیراطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز،کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔