کوئٹہ 31 اگست ( اے پی پی ):صوبائی مشیر معدنیات ، فلورائڈ ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ معاہدہمعادے میں محکمہ معدنیات بلوچستان اور پلاٹینم مائنگ پرائیویٹ کمپنی کے درمیان ضلع لورالائی کے تحصیل میختر میں فلورائڈ کے مائنگ اور اسکی مکمل پروڈکشن تک 3 ارب روپے کا جوائنٹ وینچر معاہدہ پر دستخط ہوئے دستخط سربراہ BMRL سعید سرپرہ اور سی ای او PMC و صدر لسبیلہ چیمبر آف کامرس اسماعیل ستار نے کئے ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر معدنیات میر عمیر محمد حسنی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبہ میں معدنیات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کررہئ ہے ۔ صوبائی مشیر میر عمیر نے کہا کہ دوست ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بلوچستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں سنجیدہ ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔صدر لسبیلہ چیمبر آف کامرس اسماعیل ستار نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا اور اس میں مقامی لوگوں کی مکمل شراکت ،روزگار ،صحت ،تعلیم اور آبنوشی کو ترجیح دی جائے گی۔