عارف والا؛ یوم آزادی پر  تقریب ،صحافیوں کیجانب سے کیک کاٹا گیا ،پاکستان زندہ باد کے نعرے

14

عارف والا،14اگست(اے پی پی): قیام پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تحصیل پریس کلب کے صدر رضا زیدی کی جانب سے  محلہ شمس آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں تھانہ سٹی عارفوالا کے ایس ایچ او رائے خضر حیات اور مرکزی پریس کلب عارف والا کے صدر محمد انعام بٹ نے صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

تقریب میں تحصیل بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخر میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کی دعا بھی کی گئی ۔