چنیوٹ؛ یوم آزادی پر گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

26

چنیوٹ،14 اگست (اے پی پی): ملک کے 76 ویں یوم آزادی کو شاندار طریقے سے منانے کے لیے ضلعی حکومت چنیوٹ نے رات گئے گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے گراونڈ میں شاندار آتش بازی کا مظاہر ہ کیا گیا۔12 بجکر ایک منٹ ہوتے ہی فضا میں آتش بازی کا مظاہر ہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا ،ڈی پی او عبد اللہ احمد۔صدر پریس کلب چوہدری شاہد محمود کے علاوہ عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

 عوام ملک کی آزادی پر بہت پر جوش اور خوش تھے اور ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دیتے رہے۔