قصور ؛ ڈپٹی کمشنرقصور  نے  “اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام کا افتتاح کر دیا

19

قصور،15اگست(اے پی پی :(ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی نے قصور میں “اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام کا افتتاح کر دیا،ڈپٹی کمشنرنے نواحی گاؤں وڈانہ میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشدبھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام کے تحت دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اورسہولیات دی جائینگی.۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے  کہا کہ گاؤں کی کمیٹیاں پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی،دیہات کی صفائی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر جدید مشینری مہیا کی جائیگی۔

محمدارشدبھٹی نے کہا کہ پروگرام سے دیہات کا سب سے بڑا صفائی اور سینی ٹیشن کا مسئلہ حل گا‘ پروگرام کے تحت گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو  یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام سے گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک ہوگا۔کوڑا تلف کرنے کے لیے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ شہری پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔