اسلام آباد، 09 اگست(اے پی پی ):قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ملک میں جبری مشقت کے خاتمے کیلئے انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ جبری مشقت کے خاتمے کیلئے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹیوں کی صلاحیت کو بڑھایا جائے۔
یہ سفارشات کمیشن نے بدھ کے یہاں تحقیقی مطالعہ “پاکستان میں جبری مشقت کا مسئلہ: پنجاب میں اینٹوں کے بھٹے کے مزدور اور سندھ میں کرایہ دار کسان” کی تقریب رونمائی کے دوران پیش کی ۔