لاہور؛صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس ،ترقیاتی سکیموں کیلئے 22ارب سے زائد فنڈز کی منظوری

10

لاہور، یکم اگست ( اے پی پی):پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 7ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 22ارب 1کروڑ 15لاکھ 93ہزار روپے کی منظوری دے دی ہے ۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں نیازی انٹر چینج سے بابو صابو انٹر چینج تک کنٹرول رسائی رہداری کی سہولت کیلئے 10 ارب 84کروڑ 22لاکھ 53ہزار روپے، تحصیل علی پور میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن منصوبہ کیلئے 2ارب 28کروڑ 4لاکھ 2ہزار روپے، تحصیل کہروڑ پکا میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن منصوبہ کیلئے 1 ارب 45کروڑ 44لاکھ 47ہزار روپے، تحصیل کلر کہار میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن منصوبہ کیلئے 3ارب 51کروڑ 81لاکھ 78ہزار روپے، تحصیل نور پور تھل میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن منصوبہ کیلئے 1ارب 32کروڑ 30لاکھ 92ہزار روپے، پاکپتن میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن منصوبہ کیلئے 1ارب 27کروڑ 3لاکھ 60ہزار روپے اور ضلع منڈی بہاؤ الدین میں آمرا تا ساہانا لوگ روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 1ارب 32کروڑ 28لاکھ 61ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی سمیت محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔