مری؛ یوم آزادی پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ،ایمرجنسی وہیکلز سٹریٹیجک لوکیشن پر تعینات

10

 مری،14اگست(اے پی پی):   ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید کیجانب سے یوم آزادی کے موقع پر بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان نافذ العمل ہے۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فسیلیٹیشن سنٹرز پر ریسکیو اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیں گے،جہاں ریسکیو اہلکار کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کے لیے موجود رہیں گے،ایمرجنسی وہیکلز سٹریٹیجک لوکیشن پر تعینات ہیں، مری میں ریڈ کوڈ ایکٹو ہو گا۔

                شہری ایمرجنسی میں فوری ریسکیو 1122 ڈائل کریں۔ یوم آزادی کے موقع پر 16 ایمبولینسز،7 فائر وہیکل، 2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیک اور سٹاف ہائی الرٹ رہے گا،