ملتان، ایم ڈی اے انتظامیہ کے پنجاب پولیس شہداءکیلئے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹ مختص کرانے کیلئے اقدامات شروع

65

ملتان،22 اگست (اے پی پی ): ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے پنجاب پولیس شہداءکیلئے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں پلاٹ مختص کرانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیر صدارت ایم ڈی اے کے کنٹرول ایریا میں قائم پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے مالکان اور ڈویلپرز کے ساتھ اجلاس۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق ایم ڈی اے سے پاس شدہ ہاوسنگ سوسائیٹز مالکان اپنی خوشی سے شہداءکیلئے اپنی ہاوسنگ سوسائٹی میں پلاٹ مختص کریں،ہر ہاوسنگ سوسائٹی میں کم سے کم 2یا 3پلاٹ مختص کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے کئی شہروں میں بڑی سوسائٹی مالکان نے پولیس شہداءکیلئے پلاٹ مختص کر دیے ہیں ملتان شہر میں بھی شہداءکو پلاٹ دینے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک یونیفارم فارمولا بنایا جائے گا۔مالکان اور ڈویلپرز خوشی سے اس کارخیر میں شراکت داری کریں۔