ملتان،04 اگست ( اےپی پی): یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 نمبر چوک پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی، ٹریفک سٹاف اور ایجوکیشن یونٹ نے تقریب میں خصوصی شرکت ۔ ڈی ایس پی آصف شاہین اور ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر نے شہداء کی تقریب سے خطاب بھی کیا ۔ آصف شاہین نے کہ یوم شہداء پولیس پر پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارے سر کا تاج ہیں ۔ شہدا کے لیے دعا اور شمع روشن کی گئی۔ آج کا دن شہداء کے لیے مخصوص اس لیے کیا گیا ہے کہ ہم اپنے محسنوں کو ہرگز نہ بھولیں۔ پولیس کے شہداء میں سٹی ٹریفک پولیس کے جوانوں کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں ٹریفک وارڈن شہباز محمود شہید نے جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ تقریب میں ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں سمیت سول سوسائٹی نے بھی بھرپور انداز میں حصہ لیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔/