ملتان ،21 اگست ( اے پی پی ): محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کا عمل جاری ہے۔گلابی سنڈی کپاس کا ایک نہایت ہی خطر ناک کیڑا ہے جو دنیا میں کپاس پیدا کرنیوالے تقریباََ تمام ممالک میں پایا جاتا ہے۔
یہ سنڈی صرف 20تا30فیصد پیداوار کم ہی نہیں کرتی بلکہ ریشہ کی خصوصیات پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اس کی وجہ سے وطن عزیز کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور بین الاقوامی منڈی میں نرخ کم ملتا ہے۔
گلابی سنڈی ڈوڈیوں، پھولوں یا ٹینڈوں میں باریک سوراخ کرکے اندر چلی جاتی ہے اور انہیں اندر ہی اندر کھاتی رہتی ہے عبدالصمد زرعی ماہر نے کہا کہ سائننگ آف محکمہ زراعت امسال کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مصروف عمل ہے۔