ملتان؛ آر پی او محمد سہیل چودھری نے میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر بچی کی حوصلہ افزائی کے لیے دفتر بلا لیا

31

ملتان، 17 اگست(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد سہیل چودھری نے لودھراں کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی بچی حرا اکبر کو میٹرک سائنس میں اول پوزیشن حاصل کرنے  پر حوصلہ افزائی افزا ئی کے لیے اپنے دفتر بلا لیا، دفتر پہنچنے  پر آ ر پی او نے اپنے دفتر سے باہر آ کر بچی کا استقبال کیا، ان کے سر پر دست  شفقت  رکھا  اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر بچی کا والد اکبر علی بھی ہمراہ تھے ۔

آ ر پی او محمد سہیل چودھری نے بچی کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے  خوابوں کی تعبیر کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمت اور جزبہ ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ، یہ بچی دوسرے بچوں کے لئے ایک مثال ہے تاکہ وہ بھی اسی جزبے سے لگن اور محنت سے تعلیم حاصل کریں۔

یادرہے کہ حرا اکبر کا تعلق لودھراں کے مضافاتی علاقے چک 344 ڈبلیو بی سے ہے جس نے میٹرک میں ملتان بورڈ کے امتحانات میں دوم جبکہ لودھراں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔ نیشنل سکول آ ف آرٹس لودھراں کی بچی حرا اکبر رولنمبر 140481 نے 1100 میں سے 1091 نمبر لے کر لودھراں ڈسٹرکٹ میں پہلی   جبکہ ملتان بورڈ کے امتحانات میں دوم  پوزیشن حاصل کی ۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے وہاڑی کے کارپینٹر سلیم اختر  کو اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ورک میں مہارت رکھنے پر اس کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد دس ہزار کا انعام دیا ہے۔