ملتان؛ اقلیتوں کے دن پر پی ایچ اے میں تقریب، ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا گیا

10

ملتان، 12 اگست (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان میں اقلیتوں کا دن منایا گیا۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے محمد اختر منڈھیرا نے ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر عیسائی اور ہندو برادری کے لوگ بھی موجود تھے۔

تقریب سے  خطاب میں  ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا کہ اس دن کا مقصد اقلیتوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو پاکستانی ہیں، ادارے میں کام کرنے والے اقلیتی ملازمین کو مناسب ماحول اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر ملازمین نے ڈی جی کے ہمراہ کیک کاٹا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔