ملتان،14 اگست (اے پی پی ): وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے جشن آزادی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری طرف سے اور وومن یونیورسٹی کی طرف سے، ہم تمام استادوں کی طرف سے، تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو 76 واں یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے ۔
اے پی پی سے گفتگو میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حقیقی آزادی نصیب فرمائے اور ہم سب کو اور ہمارے ملک پاکستان کو قائم و دائم رکھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اپنی بےشمار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور دیشتگردی کا خاتمہ فرمائے، نیک اور صالح حکمران عطاء فرمائے اور پاکستان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔