ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے رہائشی علاقوں میں بھرپور صفائی آپریشن شروع کر دیا

61

ملتان،20 اگست (اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے رہائشی علاقوں میں بھرپور صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے، عملہ صفائی نے چھٹی کے روز بھاری مشینری کے ذریعے کوڑے کے ڈھیر شہر سے باہر منتقل کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر پلاٹوں اور گڑھوں سے کوڑے کی مکمل صفائی کی گئی۔ نشتر کالونی ،وحدت کالونی ،اندرون شہر سمیت گل گشت میں فلتھ ڈپوز کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے،سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے فیلڈ صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی ۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ رہائشی علاقوں سے فلتھ ڈپوز کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے ، شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے چھٹی کے روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی شکایات کے ازالے کیلئے 1139 کی ہیلپ لائن سے فوری ریسپانس کیا جارہا ہے ۔