ملتان؛ پل شوالہ بوہڑ گیٹ میں ایک دکان میں آگ لگ گئی

25

ملتان، 10اگست (اے پی پی ): پل شوالہ بوہڑ گیٹ میں ایک دکان میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 نے  بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو  پا لیا ہے ، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔

ریسکیو حکام ے مطابق کالر  نے اطلاع دی کہ دکان میں آگ لگی ہے، آگ تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے ۔ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔