ملتان ،26 آگست (اے پی پی ):ٹینک چوک کینٹ سے فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی اور ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پایا لیا۔ریسکیو حکام نے کہا کہ کالر کے مطابق گودام میں پڑے ہوئے صوفوں میں آگ لگی ہوئی ہے آگ تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دیں اور کہا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ ٹینک چوک پر صوفوں کے گودام میں آگ لگی ہے جہاں فائر فائیٹینگ شروع کر دی گئی ہے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ہے ریسکیو حکام نے کہا بروقت کاروائی سے آگ کو قریبی عمارتوں میں پھیلنے سے روکا گیا اور تمام علاقہ مکینوں کو آگ سے محفوظ رکھا گیا ہے۔