ملتان، 18 اگست (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی تقریبات میں طلباءاور بچوں کی زبردست پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے یوم آزادی پر ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کرنے والے طلباءکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں،اساتذہ اور اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے عمدہ پرفارمنس پر بچوں و طلباء کی خاطر تواضع بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم آزادی تقاریب میں سول سوسائٹی سمیت طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ نئی نسل کا ملی جذبہ وطن عزیز کی ترقی کی نوید ہے ،غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباءکی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔