اسلام آباد،یکم اگست(اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں 7.1 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے اربوں روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں ہیلتھ انکیوبیٹر اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی سی سی بی ایس میں ہیلتھ انکیوبیٹر اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گا۔