موسیٰ خیل میں یوم آزادی کے مناسبت سے تقریبات ، پرچم کشائی کی گئی

54

 موسیٰ خیل،14 اگست(اے پی پی ):یوم آزادی کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقدکی  گئی ،ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ اور ایس پی سردار ھاشم خان  نے پرچم کشائی کرکے باقاعدہ تقریبات کا آغاز کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

تقریب میں ضلعی آفیسران میڈیا نمائندگان قبائلی عمائدین سمیت بلدیاتی نمائندہ گان کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول محمود آباد ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلیل آباد ، گائیڈ لائن پبلک سکول، الرحمٰن پبلک سکول ،اور تعمیر نو پبلک سکول  کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے ترانے اور حمد و نعت پیش کئے ،سکول کے طلباءنے تقاریراور ٹیبلوز پیش کئے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ آزادی  کےلئے قوم نے جو قربانیاں دی ہیں، وہ ہماری تاریخ کا حصہ ہیں یہ ملک ہمارے آباﺅ اجداد نے لازوال قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے۔انہوں نے 712 سے 1947 تک  مغلیہ دور سلطنت اور پاکستان کے لئے اکابرین کے طویل اور مسلسل جدوجہد سے شرکاء کو آشنا کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نعت ملی نغمے ترانے تقاریر اور ٹیبلو پیش کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے میڈیا نمائندگان اور چند معذور افراد کو بھی نقد انعام سے نوازا۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے جشن آزادی کیک کاٹ کر شرکاء کے اعزاز میں چائے پارٹی دی ۔جشن آزادی کے سلسلے میں چند تعلیمی اداروں میں  تقاریب منعقدکئے گئے، ماڈل ہائی سکول موسیٰ خیل بڑا تقریب منعقد ہوا جہاں بچوں سمیت معتبرین سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 ماڈل ھائی سکول میں جشن آزادی کا سب سے بڑا تقریب منعقد ہوا۔پروگرام سے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر سید عباد اللہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ جان  اور ہیڈ ماسٹر عبدالکلام حیدری نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں اتن کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول محمود آباد میں بھی بہترین پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ،ہیڈ ماسٹر خدائے نور کے علاؤہ سابق صوبائی وزیر مولوی محمد سرور نے بھی خطاب کیا۔ محمود آباد ہائی  سکول کے تقریب میں سابق صوبائی وزیر وضلعی امیر اور صوبائی نائب امیر مولوی محمد سرور کے شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے ۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلیل آباد میں پروقار جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ، سید عبداللہ شاہ اور ہیڈ مسٹریس نے بھی خطاب کیا، اس طرح ڈپٹی نےمختلف تعلیمی اداروں میں جشن آزادی تقاریبات میں شرکت کرکے تمام پروگراموں کو رونق بخشی اور اکثر سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات بھی دیئے ۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ضلع کمپلیکس میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری کا ری بھی کئے گئے ،جنگلات آفسر وزیر خان ترین نے جنگلات کے افادیت پر بریفنگ بھی دیئے ۔

جشن آزادی کے سلسلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہتاب شاہ استرانی نے صدر تھانہ موسیٰ خیل جاکر قیدیوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کیں اور قیدیوں میں میٹھائی تقسیم کئے۔ اے ڈی سی نے ہسپتال جاکر مریضوں سے بھی ملے ان کی عیادت کی اور ان کے صحت یابی کے لئے دعا مانگی۔