میرپورخاص،17 اگست(اے پی پی):؛ڈپٹی کمشنر نور مصطفیٰ لغاری کا شہر اور ضلعی میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر سخت کارروائی کی ہدایات کے بعد فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے مہاجر کالونی گراونڈ کے ساتھ دو باڑوں پر چھاپہ مارا اور بیمار جانور اور کٹے ہوئے جانوروں اور انکے اعضاء موجود ہونے کے بعد باڑوں کو سیل کرکے ایک مزدور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گراؤنڈ میں ایک مرے ہوئے جانور کو بھی تحویل میں لے لیا اور مرے ہوئے جانور کو باڑے می منتقل کرنے والے دو افراد فرار کر لیا گیا ہے ۔