نارووال،31 اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی برائے بہبودآبادی کااجلاس ہوا۔جس دوران ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرپرویزرانجھانے ڈپٹی کمشنرنارووال کومحکمہ بہبودآبادی نارووال کی طرف سےماں اوربچےکی صحت کےحوالےسےکیے جانے والے اقدامات اورفیلڈدفاترمیں مسائل کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا،جس پر ڈپٹی کمشنرنارووال نےکمیٹی کی طرف سے کی جانے والی سفارشات پر عمل درآمدکوجلدازجلدیقین دلایا۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی پرکنٹرول کرنے کے حوالے سے کہاکہ ماں صحت مند ہوگی توبچہ بھی صحت مند ہوگا،صحت مند مائیں صحت مندمعاشرے کوتشکیل دینے میں اہم کرداراداکرتیں ہیں جس سے آبادی کی رفتارمیں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے،بچوں کی مناسب تعداد رکھ کر ہم ان کی اچھے طریقے سے تعلیم و تربیت کرسکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرپرویزرانجھااورمذہبی اسکالرپیرمحمدتبسم بشیر نے کہاکہ جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہو رہاہے،وسائل اور آبادی میں توازن بگڑتاجارہا ہے، ہر پیدا ہونے والا بچہ اپنے ساتھ بنیادی ضرورتوں کاحق لے کرآتا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے وسائل اتنے نہیں کہ آبادی کی تمام بنیادی ضرورتوں کو پورا کر سکے اس حوالے سےکسی بھی ملک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ بڑھتی آبادی کی ضروریات کو پورا کر سکے۔
ڈپٹی کمشنرنےعلمائےکرام سمیت صحافتی اوردیگرافراد پرزوردیاکہ وہ ماں اور بچے کی صحت پرضرورت کے ساتھ ساتھ بڑھتی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نئی نسل کو آگاہ کرنے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اجلاس میں تحصیل آفیسرضیاء الدین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرآفیسرڈاکٹرکومل جنید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرعلی رضا،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری،مذہبی اسکالرپیرمحمدتبسم بشیراویسی،ڈسٹرکٹ موبائلزرممتازبٹ،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرگرین سٹارعدیل جعفرویگر نے بھی شرکت کی۔